سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عوام پر پولیس کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج سکھر میں بی سیکشن پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں تمام تھانوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انہوں نے صوبے کے تمام تھانوں میں شکایت درج کروانے کے نظام کو کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی۔
سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کا بھی دورہ کیا اور بیراج کے اٹھارہ دروازوں کی تبدیلی کے کام کا جائزہ لیا۔