سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے دولاکھ کم آمدنی والے گھرانوں کوسولرہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میںکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوہزاربائیس کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور سستی اورپائیداربجلی کی فراہمی کے لئے پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ توانائی میں خودکفالت کے حصول کے حوالے سے سندھ سولرمنصوبہ ایک اہم قدم ہے۔
حکومت سندھ کامقصد جولائی دوہزارپچیس تک دولاکھ سولرہوم سسٹم کی تقسیم کاعمل مکمل کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہفتہ واربنیاد پرہرضلع میں چارسوکٹس کی تقسیم کاہدف مقرر کیاگیاہے۔