سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں 31 ماڈل پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے یہ اعلان آج(جمعہ کو) شاہراہ فیصل کراچی میں ماڈل پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے محکمے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل پولیس سٹیشنز باقاعدہ حوالات، استقبالیہ ، فیملی ایریا اور تعمیر مرمت شدہ عمارت سے مزین ہوںگے۔