سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت مہیا کرنے کیلئے روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی' منافع خوری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔