نئے بھرتی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی بتیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ رینجرز کے تربیتی مرکز اور سکول کراچی میں ہوئی ۔
کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں نے ملک میں بے چینی پیدا کرنے کیلئے ہائبرڈ اور ففتھ جنریشن وار شروع کررکھی ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان رینجرز کو گزشتہ دو سال سے زائدعرصے کے دوران بالخصوص کراچی شہر میں امن کی بحالی کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔