سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں شمسی پینلز تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔
یہ اقدام سندھ شمسی توانائی منصوبے کا ایک حصہ ہے جس کے تین اہم اجزاء میں سرکاری عمارتوں' سکولوں اور کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہے۔
شمسی توانائی کے پروگرام کے تحت کم آمدنی والے دو لاکھ گھرانوں کو فی خاندان کی بنیاد پر ایک سولر پلیٹ' پنکھا' تین بلب' بیٹری اور ایک موبائل چارجر پر مشتمل سولرسسٹم فراہم کیا جائے گا۔