سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر نان سٹاپ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج کراچی میں سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر بس سروس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جائے گی اور بس سروس کے باقاعدہ آغاز کیلئے تفصیلی سروے کیا جائے گا۔