وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی سے موثر انداز سے نمٹنے پر فرنٹیئر کانسٹیبلری فورس کی تعریف کی ہے۔
اسلام آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات انچاسویں کامن پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں اس فورس کا کردار بہت اہم ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں دس ایف سی اہلکاروں کی قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا ایف سی کے بہادر افسران نے قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پختہ عزم کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا اس طرح کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا فورس کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے لوگوں سے بامقصد تعلقات قائم کریں۔