Saturday, 02 November 2024, 10:32:14 pm
 
ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے،طلال چوہدری
November 02, 2024

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کمیشن سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ضروری سیاسی استحکام حاصل کرلیا گیا ہے۔

آج(ہفتہ) فیصل آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

طلال چوہدری نے کہا ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔