Sunday, 03 November 2024, 12:39:55 am
 
وزیرِاعظم اورقائمقام صدر کا وزیرِستان میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرپاک فوج کوخراج تحسین
November 02, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے.

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی کارروائی کے دوران 4 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

قائمقام صدر نے  فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔