وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی میزبانی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں وزیراعظم نے قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کو ان کے دورے سے متعلق پوسٹ پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر میوزیم کی چیئرپرسن کے خیرسگالی کے جذبات دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔