Sunday, 03 November 2024, 12:43:31 am
 
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کیلئے پانچ ارکان نامزد
November 02, 2024

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقریری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی غرض سے پانچ ارکان نامزد کئے ہیں۔

ان میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پی ایم ایل این کے شیخ آفتاب احمد، سینیٹ کے ارکان فاروق نائیک اور شبلی فراز اور جوڈیشل کمیشن کیلئے خاتون رکن روشن خورشید شامل ہیں۔نامزد ارکان کے نام جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کو بھیج دیا ہے۔

26ویں ترمیم کے مطابق پارلیمنٹ کے پانچ ارکان کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا جائیگا۔ پارلیمنٹ سے نامزدگیاں حکومت اور حزب اختلاف دونوں جانب سے مساوی نمائندگی کی بنیاد پر ہوں گی۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار آیاز صادق نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور تمام پارٹیوں سے صلاح مشورے کے بعد یہ نام بھیجے ہیں۔

سپریم کورٹ کو تمام نامزدگیاں موصول ہوچکی ہیں۔

ادھر قومی اسمبلی کے سپیکر نے اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقریری کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کی غرض سے سپریم جوڈیشل کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔