وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا براہ راست تعلق نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ہے۔
انہوں نے آج(ہفتہ) لاہور میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کے اختراعی خیالات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے نوجوان نسل کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکالمہ کی اہمیت پر زور دیا۔