صحافیوں کے خلاف جرائم کیلئے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو نومبر کو ایک قرارداد میں صحافیوں کے خلاف جرائم کیلئے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا ہے۔
اس تاریخی قرارداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف تمام حملوں اور تشدد کی مذمت کی گئی ہے اور ملکوںسے مطالبہ کیا گیا ہے وہ صحافیوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنائیں تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔