Saturday, 27 July 2024, 07:41:42 am
وزیراعظم کے ترقی و خوشحالی کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائیگا،مریم اورنگزیب
March 03, 2024

File photo

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے جو وژن اور منشور پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اس کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم نظم ونسق کی شاندارساکھ رکھتے ہیں۔

انہوں نے ملک میں نظم ونسق کا بہترین ماڈل متعارف کرانے کے موجودہ حکومت کے عزم کا اظہار کیا جس میں شفافیت لازمی جزوہوگا۔