Monday, 16 September 2024, 11:57:52 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
September 07, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور ستائیس

کراچی اٹھائیس

پشاور پچیس

کوئٹہ اور گلگت بیس

مظفرآباد بائیس

اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ

 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ اورLEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میںاٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ،جموں تئیس،LEH گیار ہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔