Tuesday, 17 September 2024, 12:04:19 am
 
یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پاک فوج نے بھی ملی نغمہ جاری کر دیا
September 07, 2024

پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نغمہ بھی جاری کیا ہے۔

اس گانے میں ان شہدا کے کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس سے نوجوان نسل کو ایک خاص پیغام ملتا ہے کہ وہ اس ملک کی آزادی کے ضامن ہیں۔

نغمے کے کچھ بول اس طرح ہیں ؛"یہ زندہ باد تھا ، یہ زندہ باد ہے ، یہ پاکستان زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا ""جو میلی آنکھ سے دیکھیں گے ، وہ آنکھیں خود جھک جائیں گی "

مملکتِ خداداد پاکستان کے کے دشمنوں کی اس نغمے کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ اس وطن کا بچہ بچہ اس دھرتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔