Tuesday, 17 September 2024, 12:01:18 am
 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا گاڑیوں کی صنعت کی مدد کے عزم کا اعادہ
August 03, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے گاڑیوں کی صنعت کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کونسل کی سہولیات کے نتیجے میں پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیروشی کاوا مورا نے کہا ہے کہ اس سے بین الاقوامی

منڈی میں پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیوں کے معیار اور مقابلے کی عکاسی ہوتی ہے۔

ادھر وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے سوزوکی گاڑیوں کے ایک نئے شوروم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے کاروبار کو مقامی سطح پر وسعت دینا اور مقامی سطح پر سپلائی سے اس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔