Tuesday, 22 October 2024, 06:39:11 am
 
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عوام کو سوشل میڈیا پر غیرقانونی گروپس ، فورمز میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کی ہدایت
October 03, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی گروپس اور فورمز میں سرمایہ کاری کرنے سے باز رہیں۔

پی ایس ایکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض غیرقانونی گروپ اور فورمز عوام کو دھوکہ دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور روایتی طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

دھوکے باز افراد عوام کو جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے قانونی طور پر رجسٹرڈ اداروں کا نام غلط طور پر استعمال کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق حصص میں سرمایہ کاری صرف سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی لائسنس یافتہ کمپنیوں میں کرنی چاہئے۔