سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں دوسو بیسز پوائنٹس کی کمی کرکے تیرہ فیصد پر لانے کا اعلان کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی سے متعلق کمیٹی نے آج( پیر) کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پالیسی ریٹ پندرہ فیصد سے کم کرکے تیرہ فیصد کر دیا گیا ہے جو کل سے نافذ العمل ہوگا۔
کمیٹی نے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوکر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی۔