ایف بی آر آج کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسیسٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر رہا ہے۔
یہ نظام وزیراعظم کی جانب سے منظورشدہ ایف بی آر کے تبدیلی منصوبے کا ایک اہم جزو ہے۔
فیس لیس کسٹمز اسیسٹمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے کلیئرنس کا دورانیہ کم اورمعائنوں میں اہلیت اور شفافیت کے ذریعے تجارت کو سہولت فراہم ہوگی۔
کراچی میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ نظام بندرگاہوں اور سرحدی سٹیشنوں پر شروع کیا جائے گا۔