Sunday, 28 April 2024, 03:11:49 am
پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
February 05, 2024

یوم یکجہتی کشمیر پیر کے روز منایا گیا۔ جس کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستانی قوم کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔اسلام آباد میں شاہراہ دستور پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔شہدا ئے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح ساڑھے نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم شاہراہوں ، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ۔ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے مباحثے ، تقریروں اور مضمون نگاری کے مقابلوں کااہتمام کیاگیا۔ریڈیوپاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پروگرام نشر کئے ۔