Sunday, 08 September 2024, 06:00:47 am
 
صدر کی پاکستان کی ترقی میں بوہرا برادری کے کردار کی تعریف
July 27, 2024

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بوہرا برادری کے نمایاں کردار کی تعریف کی ہے۔

وہ بوہرا برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے کراچی میں ملاقات کی۔صدر نے کہا بوہرا برادری پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور دوسرے شعبوں میں بوہرا برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔