Sunday, 08 September 2024, 04:18:29 am
 
عبد العلیم خان کی وفاقی دار الحکومت میں سہولت مرکز کی فوری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت
July 26, 2024

نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر عبدالعلیم خان نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سہولت مرکز کی فوری اور معیاری تعمیر کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں زیر تعمیر کاروباری سہولت مرکز کے دورے کے موقع پر کہاکہ اس سنٹر کی طرز پر صوبوں میں مزید مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مرکز کاروباری افراد کیلئے ون ونڈو سہولتیں فراہم کرے گا ۔

حکام کو کاروباری سہولت مرکز کا LAYOUT پلان تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکز میں بپلک وقت چالیس کائونٹر کام کریںگے ۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ کاروباری سہولت مرکز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو پرکشش پیکج پر بطور آفیسر بھرتی کیاجائے گا ۔