Sunday, 08 September 2024, 05:47:34 am
 
چین کے پالیسی ساز اداروں نے پاکستان میں معاشی استحکام کو سراہا
July 27, 2024

چین کے پالیسی ساز اداروں نے پاکستان میں معاشی استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کو سراہا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے نائب ایڈمنسٹریٹر REN JINGONGسے ملاقات کی۔وزراء نے انہیں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور آئی ایم ایف ے ساتھ رابطے کے باے میں بریفنگ دی۔فریقین کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ٹیکسوں میں اصلاحات توانائی اور سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق کئے گئے نمایاں اقدامات زیر غور آئے۔ان اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور خصوصا مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد سے کم ہوکر تیرہ فیصد پر آگئی ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے نائب ایڈمنسٹریٹرکے ساتھ ایک ملاقات میں توانائی کے وزیر نے حکومت کی جانب سے توانائی اصلاحات متعارف کرنے کا عزم ظاہر کیا جس کا مقصد بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات کو کم کرکے توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔وزراء نے چائنہ ڈویلپمنٹ بنک کے ایگزیکٹو نائب صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف فنانشنل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں سلک روڈ فنڈ کی چیئرپرسن اور چائنہ انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔