Saturday, 25 May 2024, 05:59:17 am
چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1.3 بلین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی: وزیرخزانہ
March 04, 2023

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ چینی بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لئے ایک ارب تیس کروڑڈالرکے قرضہ کی تجدیدکی منظوری دی ہے۔رات ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ رقم تین اقساط میں ملے گی جس کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک کوموصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ قرضے کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔