Saturday, 27 July 2024, 08:50:32 am
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں پہلے کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان
March 04, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں عوام کیلئے پہلے کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان لاہور میں VALENCIA TOWN کے قریب پہلے پبلک کینسر ہسپتال کیلئے مجوزہ مقام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو کینسر ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری فراہم کرے گی۔