Tuesday, 05 November 2024, 08:53:21 am
 
عالمی امن کو بڑھتے ہوئے خطرات اور مسائل کا سامنا ہے،آرمی چیف
November 04, 2024

پیس کیپنگٹریننگ سینٹر کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی اٹھائیسویں پانچ روزہ سالانہ کانفرنس آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے عالمی امن استحکام کے مرکز میں شروع ہوگئی۔

پاکستان پہلی مرتبہ اس کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے جس کا باضابطہ آغاز پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نئی عمارت کے افتتاح سے کیا۔

شعبہ امن آپریشنز کے انڈرسیکرٹیری جنرل اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر، قائم مقام فوجی مشیر، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور نسٹ کے ڈائریکٹر بھی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے ساتھ شریک تھے۔

پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کو آج بڑھتے ہوئے خطرات اور مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی متعدد امن کارروائیوں کے باوجود بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں پر جاری ظلم وستم کی صورتحال سے ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اس حوالے سے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

شعبہ امن آپریشن کے انڈر سیکرٹری جنرل Jean Pierre Lacroix نے اعزازی مہمان کے طور پر اپنے کلمات میں اقوام متحدہ کے امن مشنوں کی کارروائیوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے Peace Keeping  ٹریننگ سنٹر کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی اٹھائیسویں سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو سراہا۔