Tuesday, 05 November 2024, 08:35:39 am
 
احسن اقبال کا غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور
November 04, 2024

File Photo

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پانی کی کمی اور غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں بہت کم حصہ ہے تاہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔احسن اقبال نے ملک کے آبپاشی کے نظام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی چیلنجز کے باوجود رواں مالی سال میں محکمہ آبی وسائل کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا بارہ فیصد سے زائد حصہ مختص کیا ہے۔