Friday, 29 March 2024, 08:12:00 pm
پاکستان کی پوری قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ ہے:کائرہ
February 05, 2023

امور کشمیر وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ساری قوم حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیر بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست گم شدگیوں اور وحشیانہ تشدد کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارتی فوج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکام رہی ہے۔