Sunday, 08 September 2024, 04:25:56 am
 
حکومت چینی سرمایہ کاروں کیلئے مزید سہولیات پرغور کررہی ہے، رانا تنویر
July 26, 2024

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت چین کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے مزید سہولیات و مراعات پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی صنعتوں کی پاکستان کو منتقلی ملکی ترقی کے لئے اہم موقع ہے انہوں نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔