Sunday, 08 September 2024, 04:26:01 am
 
مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت ہے،احسن اقبال
July 26, 2024

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے مصنوعی ذہانت جیسے جدید ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے قومی پلان کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس پر تجاویز لینے کے لئے تمام متعلقہ شراکت داروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے گی۔

احسن اقبال نے صحت ،تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔