Tuesday, 11 March 2025, 10:05:11 pm
 
فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار قوی خان کی دوسری برسی
March 05, 2025

معروف اداکار قوی خان کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔

قوی خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار ریڈیو پاکستان پشاور سے کیا جو ان کاآبائی شہر تھا۔

انیس سوچونسٹھ میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن میں کام شروع کیا۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغازڈرامہ ''لاکھوں میں ایک'' سے کیا جبکہ اردوڈرامہ اندھیرا اجالا سے ملک بھر میں انہیں انتہائی شہرت ملی۔

انیس سوپینسٹھ میں قوی خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، ان کی چند فلموں میں محبت زندگی ہے ، چاند سورج، سرفروش، کالے چور، اور زمین آسمان شامل ہیں۔

حکومت نے ملک اور شوبز انڈسٹری کے لئے انکی خدمات کے صلے میں قوی خان کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اورستارہ امتیاز سے نوازا۔

وہ 5 مارچ 2023 کو انتقال کرگئے تھے۔