پاکستان کی معروف گلوکارہ مختار بیگم کی آج(منگل) 43ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ امرتسر میں پیدا ہوئیں۔
ان کے والد غلام محمد موسیقی کے بڑے دلدادہ اور ایک اچھے ہارمونیم نواز تھے۔
انہوں نے مختار بیگم کو پٹیالہ گھرانے کے مشہور موسیقار استاد عاشق علی خان سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت دلائی۔
بعد میں مختار بیگم نے استاد اللہ دیا خان مہربان، استاد فتو خان، پنڈت شمبھو مہاراج اور پنڈت ماچھو مہاراج سے بھی فن موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔
وہ ٹھمری، دادرہ اور غزل گائیکی میں یکساں مہارت رکھتی تھیں۔
مختار بیگم انیس سوبیاسی میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئیں۔