Tuesday, 11 March 2025, 10:12:54 pm
 
معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی پچیس ویں برسی
March 09, 2025

معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی پچیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سو چھبیس میں ضلع مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو کی بستی تمبووالی میں پیدا ہوئے۔

پٹھانے خان نے بابا بلھے شاہ' خواجہ غلام فرید' پیر مہر علی شاہ اوردیگر معروف صوفی شعراء کے کلام پر مبنی کافیاں گائیں۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انیس سواناسی میں انہیںصدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

پٹھانے خان سن2000ء میں آج کے روز اپنے آبائی علاقے کوٹ ادو میں چوہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔