معروف مزاحیہ اداکار امان اللہ خان کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
پینتالیس سال سے زائدعرصے پرمحیط اپنے فنی سفر میں انہوں نے فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کے علاوہ دو ہزار سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔
امان اللہ کا شمار برصغیر کے بہترین مزاحیہ اداکاروںمیں ہوتا تھا۔
انہوں نے اپنے فنی سفرمیں آٹھ سو ساٹھ شوز کرنے کا ریکارڈ قائم کیااور ان کی خدمات کے صلے میںانہیں دوہزاراٹھارہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
امان اللہ خان دوہزاربیس میں آج کے روز لاہور میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔