Tuesday, 11 March 2025, 10:10:01 pm
 
حقوق نسواں کی کارکن نگار احمد کی آج آٹھویں برسی
February 24, 2025

حقوق نسواں کی پاکستانی کارکن نگار احمد کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔

انہوں نے انیس سوپچاسی میں لاہور میں عورت فائونڈیشن کی بنیاد رکھی اوروہ پاکستان میں سب سے پہلے حقوق نسواں کے لئے آوازاٹھانے والی خواتین میں شامل تھیں۔

نگاراحمد نے اس نصب العین کے لئے کام کرنے پرمتعدد قومی ایوارڈزبھی حاصل کئے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں میں خواتین کے سیاسی کردارکی حوصلہ افزائی کے ذریعے انہیں یقینی طورپربااختیار بنانے کی ترغیب دی۔

نگاراحمد دوہزارسترہ میں آج کے روزطویل علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔