Monday, 29 April 2024, 10:46:15 pm
وفاقی وزیر اطلاعات کی گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کی تحسین
April 05, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جمعہ کے روز کراچی میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور صنعتکاروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام قابل تعریف اقدام ہے جو نوجوانوں کے لئے مددگار ثابت ہو گا اور اس سے ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی۔