معروف گلوکار ایس بی جان کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔
وہ انیس سو تیس میں کراچی میں پیدا ہوئے۔
ان کا پورا نام سنی بنجمن جان تھا انہوں نے پروفیشنل گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔
انیس سو انسٹھ میں فلم سویرا کے لئے گائے ہوئے ان کے نغمے ''تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے'' نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
موسیقی کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ایس بی جان کو دوہزار گیارہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔
وہ طویل علالت کے بعدپانچ جون دوہزار اکیس کوکراچی میں انتقال کر گئے