Wednesday, 12 March 2025, 04:30:51 pm
 
انقلابی شاعرحبیب جالب کی بتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے
March 12, 2025

انقلابی شاعرحبیب جالب کی بتیسویں برسی آج (بدھ) منائی جارہی ہے۔

وہ چوبیس مارچ انیس سواٹھائیس کو بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیارپورمیں پیداہوئے۔حبیب جالب نے اپنے سادہ اورپُرکشش اندازبیاں سے لوگوں کواپناگرویدہ بنالیا۔وہ پاکستان کے پُراثراردوشعراء کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں۔ان کے مشہورمجموعوں میں سرے مقتل، ذکربہتے خون کا،گنبدبیداراورکلیات حبیب جالب شامل ہیں۔حبیب جالب انیس سوترانوے میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔