Friday, 13 September 2024, 07:02:48 am
 
ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم
August 05, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے سے متعلق لاہور میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے غریب عوام کی دولت کو بچانے کیلئے انتھک کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائیگی۔

انہوں نے محصولات کی وصولیوں میں غلطیوں اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔