Tuesday, 11 March 2025, 10:51:11 pm
 
کم شرح خواندگی سمیت دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
February 12, 2025

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کو درپیش شرح خواندگی، غذائی قلت اور بچوں کی اموات کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور تعلیمی میدان میں صنفی فرق کو کم کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں زراعت، پانی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کے لیے پانچ سو الیکٹرک بسیں شروع کی گئی ہیں جبکہ 8000 الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے۔