Friday, 29 March 2024, 03:21:46 pm
جی بی حکومت نے فارسٹ ورکنگ پلان کی منظوری دے دی
June 06, 2023

گلگت بلتستان کی حکومت نے دیامر میں جنگل کا تحفظ اور نشو ونما یقینی بنانے کیلئے فاریسٹ ورکنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزیر اعلی خالد خورشید کی ہدایت پر منصوبے پر عملدرآمد کیلئیورکنگ پلان آفس کو عملے سمیت سٹاف چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔