Tuesday, 22 October 2024, 06:52:29 am
 
پنجاب حکومت کی سموگ پرقابوپانے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل
October 20, 2024

File Photo

پنجاب حکومت نے سموگ پرقابوپانے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

محکمہ ماحولیات ، آرمی ایوی ایشن ، شہری ہوا بازی ، پی سی ایس آئی آر اورمحکمہ موسمیات نے اس حوالے سے متفقہ حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔ایک بیان میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مصنوعی بارش اس وقت برسائی جائے گی جب سموگ پر قابوپانے کیلئے اس کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ایک بار مصنوعی بارش برسانے پرپچاس سے ستر لاکھ روپے خرچ ہوںگے ۔انہوں نے زوردیا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور دوسری چیزوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔وزیرنے شہریوں پرزوردیا کہ وہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات ، صنعتوں کے دھوئیں یا زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی اطلاع 1373 پردیں۔