Tuesday, 22 October 2024, 06:28:50 am
 
پاک فوج اور سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان میں فری لانسنگ حب قائم کردیا
October 21, 2024

پاک فوج اور سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان کے علاقے مہدی آباد میں فری لانسنگ حب قائم کیا ہے۔

فری لانسنگ حب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہدی آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ سکول کے پرنسپل محمد ذاکر نے پاک فوج کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فری لانسنگ حب میں بچوں کو آن لائن بزنس ، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے منصوبوں کو متعارف کروا سکتے ہیں۔