Tuesday, 22 October 2024, 06:40:41 am
 
پاک بحریہ اوراے این ایف نے بحیرہ عرب میں منشیات کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی
October 21, 2024

پاک بحریہ کے جہاز حنین اور انسداد منشیات فورس نے بحیرہ عرب میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی ہیں۔

ضبط کی گئی منشیات میں ادویات کے طور پر استعمال ہونے والی بھارت کی بنی ہوئی ایک لاکھ غیر قانونی گولیاں بھی شامل ہیں جو سمندر کے راستے عالمی مارکیٹ تک پہنچتی تھیں۔