Tuesday, 22 October 2024, 06:50:33 am
 
آئینی اصلاحات اور ترامیم کی حمایت میں کوئٹہ میں پرامن ریلی
October 20, 2024

بلوچستان سٹوڈنٹ موومنٹ نے آئینی اصلاحات اور ترامیم کی حمایت میں کوئٹہ میں ایک پرامن ریلی نکالی۔

طلباء نے غریبوں اور امیروں کیلئے یکساں نظام انصاف کامطالبہ کیا ۔ریلی کے شرکاء نے کہاکہ آئینی ترامیم سے انصاف کے عمل میں تیزی آئے گی ۔اس بات پر بھی زوردیا گیاکہ غریبوں کے حقوق یقینی بنانے کیلئے بھی آئینی ترامیم کی جائیں۔بلوچستان سٹوڈنٹ موومنٹ نے آئینی ترامیم اورآئینی عدالتوں کے قیام کی حمایت میں صوبے بھر میں ریلی کی کال دی ہے ۔