Tuesday, 22 October 2024, 06:45:24 am
 
پنجاب حکومت کا اجتماعی شادی پروگرام کا آغاز
October 21, 2024

File Photo

پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ''دھی رانی'' اجتماعی شادی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اجتماعی شادی پروگرام میں شمولیت کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ اس پروگرام کے لیے آن لائن درخواستیںcmp.punjab.govt.pk پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں جب کہ دیگر معلومات کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں درخواست گزاروں کے گھروں کا دورہ کریں گی۔