انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کا اسلام آباد میں ماہانہ اجلاس ہوا۔
ادارے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور متعلقہ فریقوں کے درمیان معلومات کے تبادلہ پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروںکی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔