آج کراچی میں پریوم دفاع اورشہدا کے موقع پر مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقدہوئی۔
پی اے ایف اکیڈمی کے ایئرآفیسرکمانڈنگ ایئروائس مارشل غضنفرلطیف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پاک فضائیہ کے ستاون کیڈٹس پرمشتمل چاق وچوبنددستے نے مزارپرگارڈزکی ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔
ایئروائس مارشل غضنفرلطیف نے مزارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔